Apr 05, 2017 02:02 pm
views : 724
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 286 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رحجان دیکھا گیا ،100 انڈیکس میں 286پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو مارکیٹ میں
مندی کارحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 286پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ47801پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 337کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،245کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہو ا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔