Apr 05, 2017 03:39 pm
views : 817
Location : Sadhu Bela Temple
Sukkur- Bilawal Bhutto in Sadhu Bela Temple
سکھر،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
انچارج پلاج مل کے مطابق ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع ویجیٹرین کھانوں سے
کی جائے گی، ظہرانے میں 45 سے زائد اقسام کے مختلف کھانے تیار کئے گئے ہیں
بلاول بھٹو زرداری کیلئے خصوصی طور پر سبزیاں،پراٹھے اور چاول کی روٹی
بنوائی گئی ہیں۔
ظہرانے کے موقع پر سادھو بیلہ مندر میں مٹن اور فش کا کوئی آئٹم نہیں رکھا
گیا ہے کھانوں میں تین اقسام کی دالیں،سبزیاں ،آلو کے
پراٹھے،بیگن،کریلے،پانی پوری،چھولے،چاٹ،کچوری دیگر لوازمات شامل ہیں میٹھے
میں آئس کریم،قلفی،پانی اور میٹھا سوڈا شامل ہیں خورشید شاہ کی جانب سے
سادھو بیلہ میں دیئے جانے والے ظہرانے میں پی پی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ
شروع مہمانوں میں خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے
رہنما سادھو بیلہ پہنچے۔