اسلام آباد،اپنی حکومت میں کرپشن میں لوٹا گیا پیسہ واپس لا کر تعلیم پر خرچ کریں گے،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں
کرپشن کا لوٹا گیاوصول کرکے پیسہ تعلیم پرلگائیں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا
کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کا معیار پہلے سے بہتر ہوا ہے جبکہ تعلیم کی
بہتری کے لئے مزیداقدامات کر رہے ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی
اساتذہ کی بھرتیاں بڑا مسئلہ ہے، تعلیم میں سیاسی بھرتیاں کرکے ملک پر ظلم
کیا گیا،ترقی کے لئے تعلیم ضروری ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی زبان کے ذریعے بچوں کو اپنی ثقافت سے دور نہیں کرنا چاہتے۔