Apr 05, 2017 06:06 pm
views : 736
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets Hydearbad Chamber Of Commerce and Industry
گورنر سندھ محمد زبیر سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیرنے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدسے ملاقات کی
اس موقع پرپرنسپل سکریٹری محمد صالح احمد فاروقی ،سینیٹر راحیلہ مگسی ،
ممبر قومی اسمبلی وسیم حسین اور ممبر صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی
بھی موجود تھے۔
حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ
محمد زبیرکا کہنا تھا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اس کے مسائل
ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے حیدرآباد کے لئے
اعلان کردہ ترقیاتی فنڈز کی استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی
کی حیثیت رکھتے ہیں،تاجروں اور صنعت کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم
کریں گے،ایف بی آر،سائٹ لمیٹڈ،ادارہ تحفظ ماحولیات اور دیگر اداروں سے حیدر
آباد چیمبر کو درپیش مسائل حل کریں گے،مختلف شعبوں میں انفرا اسٹرکچر کی
بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کریں گے،نجی شعبہ بھی اس ضمن میں
تعاون کرے۔