Apr 05, 2017 07:44 pm
views : 810
Location : Different Areas
Larkana- Sindh tour de cycle race Arribe at Larkana
لاڑکانہ،محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزکی ٹورڈی سائیل ریس کا لاڑکانہ پہنچنے پر پر تپاک استقبال
محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کی جانب سے 2 اپریل کو گھوٹکی سے نکالی گئی ٹوئر ڈے سندھ سائیکل ریس لاڑکانہ پہنچ گئی۔
سائیکل ریس لاڑکانہ خیرپور پل، ایئرپورٹ روڈ، وی آئی پی روڈ سے ہوتی ہوئی
کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس پہنچی جہاں ریلی کے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر شرکا کاذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا
تھا کہ سائیکل ریس واحد کھیل ہے جو گراؤنڈ کے بجائے سڑکوں پر ہوتی ہے جسے
عام شہری بھی دیکھ سکتے ہیں، اس ریلی کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا
ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہم دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ
نوجوان بھی نشے کو ترک کرکے کھیلوں کی جانب آئیں تاکہ انہیں بہتر ماحول مل
سکے۔
ٹوئر ڈی سندھ سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں لاڑکانہ پہنچنے پر سائیکلسٹ
علی الیاس نے پہلی، نعیم احمد نے دوسری، محمد عرفان نے تیسری، عاشر نے
چھوتھی، حق نواز نے پانچویں اور شاہ جہان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ،سائیکل
ریس لاڑکانہ پہنچنے کے بعد کل دادو کے لیے روانہ ہوگی۔