لاہور،سانحہ بیدیاں روڈ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
سانحہ بیدیاں روڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی افسروں کی نماز جنازا ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ بیدیاں کے قریب واقع ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، بیدیاں روڈ
دھماکے میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے شہید
اہلکاروں حوالدار ریاض، لانس نائیک ارشاد، سپاہی اویس اور سپاہی عبدالرحمان
کی نمازہ جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔
نمازہ جنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، وزیر اعلیٰ
پنجاب شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی
پی او، میئر لاہور، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کے بعد جوانوں کے جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے ۔
واضح رہے لاہور میں بیدیاں روڈ پر مانا والا سٹاپ کے قریب مردم شماری کرنے
والی ٹیم کی وین کے قریب خودکش دھماکے میں 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہو
گئے تھے۔