Apr 05, 2017 08:03 pm
views : 839
Location : Department Of Staff Development
Lahore- Provincial Education Minister Rana Mashood Meeting
لاہور،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے حوالے سے اجلاس
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف
ڈویلپمنٹ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے
زیر اہتمام لاہور میں قومی و بین الاقوامی تعلیمی کانفرنسوں کا انعقاد کیا
جائے گا، جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں فروغ تعلیم کیلئے کئے جانے والے
اقدامات کا جائزہ لے کر تعلیمی روڈ میپ میں مزید بہتری لانا ہے تا کہ 2018
تک سوفیصد شرح داخلہ کا ہدف پورا ہو سکے۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگست میں قومی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا
جائے گا جبکہ اکتوبر میں لاہور میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس منعقد ہو
گی،ان کانفرنسوں میں دنیا بھر سے ماہرین تعلیم اوربین الاقوامی ادارے شرکت
کریں گے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے شعبے میں ایک
عظیم سماجی انقلاب برپا ہواہے جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، یہ بات خوش
آئند ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی بھر پور سرپرستی کی بدولت پنجاب
میں غربت و جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں اور بے وسیلہ بچوں کے ہاتھوں میں
اوزار کی بجائے کتاب آئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے36اضلاع میں ہر بچے کو تعلیم کا بنیادی حق
دینے کیلئے کئے گئے اقدامات سے حقوقِ اطفال کے تحفظ میں معاونت ملی ہے،اسکو
ل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیارپر بھی
خصوصی توجہ دی ہے، اسی طرح سکولوں میں خوشگوار تعلیمی ماحول کی فراہمی کو
بھی یقینی بنایا گیا ہے جس سے طالبعلموں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،اجلاس
میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف
سٹاف ڈویلپمنٹ کے پروگرام ڈائریکٹرڈاکٹر اللہ بخش ملک فوکل پرسن کے طور پر
کام کریں گے،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔