Apr 06, 2017 01:08 pm
views : 777
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 222 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں222پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس222پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 47354پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر281کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔