Apr 06, 2017 01:20 pm
views : 786
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chinese Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔
چینی وفد کی قیادت چیئرمین آف دی بورڈ اینڈ پارٹی سیکرٹری آف چینگ ڈو شنگ
چینگانوسٹمنٹ گروپ رین ژی ننگ کررہے تھے۔چینی وفد نے پنجاب میں کم آمدن
والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار بھی
کیا۔
سربراہ چینی وفد رین ژی ننگ نے کہا پنجاب کی غیر معمولی ترقی وزیراعلیٰ
شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کی مرہون منت ہے۔ چین میں شینزن سپیڈ ماضی
کا حصہ بن چکی ہے۔اب مستقبل پنجاب سپیڈکا ہے۔چین میں اب
تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پنجاب سپیڈکی
اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔
سربراہ چینی وفد رین ژی ننگ نے کہا منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے
سے پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے۔چین کی قیادت اور اعلی
حکام بھی آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔چین میں پنجاب
سپیڈکی اصطلاح کا رائج ہونا چینی قیادت کا آپ پر بھر پور اعتماد کا
اظہار ہے۔
سربراہ چینی وفد رین ژی ننگ نے کہامیں نے پنجاب آکر خود پنجاب
سپیڈکا عملی مشاہدہ کیا ہے۔پنجاب سپیڈدراصل
شفافیت،کارکردگی،معیاراور کوآرڈینیشن کا دوسرا نام ہے۔میٹروبس سروس
اوراورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ آپ کی صوبے کے عوام کوعالمی معیار کی
سفری سہولتیں فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام ہے۔
چینی وفد کے سربراہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو چینگ ڈؤ کے دور ے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اور چین کی دوستی کو سی پیک
نے نئی جہت عطا کی ہے۔چین کے صدر اوروزیراعظم کاپاکستان کی تعمیر وترقی میں
تعاون لائق تحسین ہے۔پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنانے میں سی پیک اہم
کردارادا کررہا ہے۔چین کے سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری
کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری،چیئرمین پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ
کمپنی،ایم پی اے محمود قادر خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام بھی اس
موقع پر موجود تھے۔