راولپنڈی،دوسرا پاک آرمی اسپرٹ مقابلہ اختتام پذیر
دوسرا پاک فوج ٹیم اسپرٹ مقابلہ جہلم کے قریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز
میں اختتام پزیرہوگیا۔مقابلے میں کل 10 ٹیموں کے ساتھ ساتھ8 پاکستان آرمی
کی ٹیموں نے شرکت کی۔
مشکل ترین مقابلے میں چین، انڈونیشیا، اردن، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،
سری لنکا، ترکی، تھائی لینڈ اور برطانیہ سمیت غیر ملکی فوجی ٹیموں نے
بھرپورحصہ لیا۔
یکم اپریل سے پانچ اپریل تک منعقدہونے والے مقابلے میں 1 کور، 30 کور اور
چین کی ٹیموں نے گولڈ میڈل حاصل کئے ، سدرن کمانڈ، 4 کور، 10کور ، سری
لنکا، ترکی اور برطانیہ کی ٹیموں نے چاندی کے تمغے حاصل کئے جبکہ 5 کور 31
کور، 2 کور اور ملائیشیا نے کانسی کے تمغے جیتے۔
مقابلے کے مہمان خصوصی کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق تھے
جنہوں نے فاتح ٹیموں کو انعامات سے نوازا، فاتح ٹیموں کوکو مبارکباد دیتے
ہوئے لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نےحصہ لینے والی ٹیموں کے پیشہ ورانہ مہارت،
لگن اور مہارت کی تعریف کی۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا کہنا تھا کہ دوست ممالک
سے ٹیموں کی شرکت ایک دوسرے سے انسداد دہشت گردی کی ڈومین میں پیشہ ورانہ
تجربہ سیکھنے کے لئے تمام شرکا ء کا موقع سے فائدہ اٹھانا قابل تحسین ہے،
انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والی تمام غیر ملکی فوجی ٹیموں شکریہ ادا
کیا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور تشخیص
اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کور کمانڈر منگلا بھی انکے ہمراہ موجود
تھے۔