Apr 06, 2017 02:38 pm
views : 677
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets German Federal Minister for Economic Cooperation and Development
اسلام آباد ، پاکستان اور جرمنی دو طرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم محمد نواز شریف
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ
اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا چیمبر آف کامرس
قائم کیا جائے۔
اسلام آباد میں جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر گرڈ
مولر نے وزیر اعظم محمد نواز شر یف سے وزیر اعظم ہا ؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وفاقی
وزیر ڈاکٹر گرڈ مولر سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور
جرمنی کے تعاون پر مبنی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان کی معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے ۔ سلامتی کی صورتحال بھی گزشتہ
عرصے کی نسبت کہیں بہتر ہے ۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی
معاملات کو جمہوری اصولوں اور قوانین کے مطابق حل کر رہی ہے ۔
جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وفاقی وزیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کومستحکم بنانے کے یقین کا اظہار کیا۔