اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے چین کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین یوزنگ شنگ کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے چین کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے
چیئرمین یوزنگ شنگ نے ملاقات کی۔ چین کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین
یوزنگ شنگ نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہاپاکستان اور چین کی دوستی خطے میں
امن کی ضمانت بن گئی ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں چین کے ساتھ دوستی
کے فروغ کی پر جوش حامی ہیں، اقتصادی ترقی کی جدوجہد میں ہمیں چین کی پر
جوش حمایت حاصل رہی۔
ممنون حسین نے کہاپاکستان، تائیوان،تبت، سنکیانگ اور جنوبی چینی سمند رکے
بارے میں چین کی بھر پور حمایت کرتا ہے، آپریشن ردالفساد اوردیگر آپریشنوں
کے ذریعے دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے، دہشت گردی کے خلاف
کاروائی میں چین کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہاپاکستان نے ای ٹی آئی ایم پر قابو پانے کے لیے غیر
معمولی اقدامات کیے، چین کی ون بیلٹ ون روڈ کے تصور کی اب پوری دنیا
تائید کر رہی ہے۔
چیئرمین یوزنگ شنگ نے کہااپنے مفادات کے لیے دنیا کو نظر انداز کرنے والے
ممالک جلد تنہا ہو جائیں گے، پاکستان کی پر جوش دوستی نے ہمیں آئرن برادر
بنا دیا ہے، اپنی اسٹریٹیجک اہمیت کے مطابق پاکستان خطے میں انتہائی اہم
کردار ادا کر رہاہے۔
چیئرمین یوزنگ شنگ نے مزیدکہاچین بجلی کی پیدوار کے لیے مشینری کی تیاری
میں بھی پاکستان کی مدد کر سکتا ہے،سی پیک منصوبے میں تیز رفتار پیش رفت
خوش آئند ہے۔