Apr 06, 2017 04:52 pm
views : 745
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 declines by 220 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 220 پوائنٹس کی کمی ریکار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 220
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 47356 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔