Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 06, 2017 07:30 pm views : 731

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Minister of Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اوربھارتی فوج اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے آئے روزلائن آف کنٹرول کی خلاف کررہی ہے لیکن ہماری فوج انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے ہم ہر واقعے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو بھیجتے ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو آشکار کیا جس کو سراہتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں بھارت کی ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل نہ کرنیکی ڈاکٹرائن جھوٹ پرمبنی ہے پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی بات کیوں کہ ایٹمی ہتھیاروں کےاستعمال میں پہل کرنے کے خوفناک نتائج ہوسکتےہیں،پاکستان کی تجویزکردہ اسٹریٹیجک ریسٹرین ریجیم ایٹمی تصادم سےبچنے کی بہترین حکمت عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی ہے ہم ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور بالخصوص افغانستان میں ہر قسم کی پراکسی وارکی پرزور مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔
نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں باڑ لگانے کی وجہ واضح ہے ہم افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں، تجارتی اور دیگر قانونی مقاصد کے لئے ویزہ رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے اور گزشتہ ہفتے بھی افغانستان سمیت دیگر ممالک کے سیاسی و تجارتی وفود نے پاکستان کو دورہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریاکا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو ویزہ کی توسیع کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ہم ان مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved