کراچی ، ناظم آباد تھانے کی حدود میں حیدری کے علاقے میں واقع حجام کی دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حجام کی دوکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 افراد موت کی وادی میں چلے گئے ۔
پولیس زرائع کے مطابق تینوں افراد رات کو جنریٹر چلا کر سو گئے تھے جس کے
باعث دوکان میں دھواں بھرگیا جو جان لیوا ثابت ہوا مقتولین کے جسم پر کسی
قسم کے تشدد یا گولی کے نشان نہیں ملے جاں بحق ہونے والوں میں ارشاد،
جہانگیر اور سکیورٹی گارڈ علی شامل ہیں ۔
پولیس نے ایمبولینسوں کے ذریعے میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے
جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ،پولیس نے مرنے والے افراد کے اہل خانہ
کی تلاش کے لئے چھان بین شروع کردی ہیں۔