Apr 06, 2017 07:05 pm
views : 732
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Misbah ul Haq Media Talk
لاہور،مصباح الحق کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزآخری ہوگی۔
مصباح الحق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزآخری ہوگی۔
قذافی سٹیڈیم میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں
نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا،ڈومیسٹک کرکٹ
کے بعد کیا کرنا ہے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں جتنا بھی کھیلا ہوں بہت
انجوائے کیا،میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، ہمیں کھیل میں بٹوارا نہیں کرنا
چاہیے۔
مصباح الحق نے کہا کہ 2011 ورلڈکپ جیتنا خواب تھا ،کرکٹ کاسفر اچھا رہا
،میں خوش ہوں،کھیل میں تقسیم نہیں ہونی چاہئے،کوشش ہے اچھے انداز میں
کیریئر کا اختتام کروں ،ٹیم میں بہت سے میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں سب سے
اچھا لمحہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیت کر نمبر ون ٹیم بننا تھا ،
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز پر دباؤ نہ ڈلا جائے سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہئے،کپتان کوئی بھی ہو سب کو سپورٹ کرناچاہئے۔