کراچی،پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
پاک سرزمین پارٹی نے کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی
جلدی سے کونسلر شپ نہیں چھوڑتالوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے تو
ضمیر کی آوازپر لبیک کہ کراپنے عہدے چھوڑنے پر ترجیح دی،دوہزار آٹھ سے
دوہزار پندرہ تک ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اور آج کراچی کی بدحالی کا
رونا رو رہی ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہے کہ پاک سر زمین پارٹی آج ایک احتجاجی تحریک
شروع کرنے جا رہی ہے،تحریک کا خاتمہ یاتو مسائل کے حل پرہوگایا ہماری زندگی
پر ہوگا ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا کوئی وقت نہیں، یہ اب ہماری
سانسوں سے وابستہ ہے،تحریک کی شکل تبدیل ہوسکتی ہے مگر تحریک جاری رہے گی،
سندھ اور پاکستان کے لوگوں کی خاطر واپس آئے ہیں، 2013 میں کسی کے کہنے پر
دیار غیر نہیں گئے تھے۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ الیکشن لڑتے ہیں اور
پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں، ہمارے آنے کے بعد بہت سے لوگ
کراچی کی بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔