Apr 07, 2017 01:03 pm
views : 660
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 327 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،327پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 327پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ47684پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 265کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 158کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔