Apr 07, 2017 01:30 pm
views : 664
Location : K-Electric Head Office
Karachi- Ameer JI Karachi Hafiz Naeem-ur-Rehman Press Conference
کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی. کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے متنبہ کیا ہے کہ کے
الیکٹرک کے خلاف ہمارا احتجاج پر امن ہوگا اگر کے الیکٹرک اور انتظامیہ نے
اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انھیں پر ہو
گی.ہم ہر صورت دھرنا دیں گے ہم نے پلان اے بی اور سی بھی تیار کیا ہے۔ہم نے
دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں۔
امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کہ اکتیس مارچ کو پر امن
مظاہرین پر کس کے حکم پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں۔پر امن کارکنوں پر
فائرنگ اور تشدد ثبوت ہے کہ حکومت کے الیکٹرک کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی
ہے۔ایسا ادارہ جو عوام کا خون نچوڑرہا ہے اور اربوں روپے کھا چکا ہے اس کو
تحفظ کیوں فراہم کیا جا رہا ہے.؟
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ دھرنا تاریخی ہوگا ،کے الیکٹرک کو من
مانی چھوڑنا پڑے گی۔یہ ادارہ ایک مافیا بن چکا ہے اب عوام جاگ چکے ہیں
دھرنے میں سول سوسائیٹی وکلا، مزدور رہنما ، تجارتی انجمنیں، طلبا،
ڈاکٹرز،علما کرام، سماجی انجمنیں ان کے رہنما ٹرانسپورز ،صحافی ، ادیب
دانشور شعرا ، سب شریک ہو رہے ہیں۔یہ اپنی نوعیت کا تاریخی احتجاج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مز ید کہا کہ کے الیکٹرک کے
خلاف جب بھی بات کی جاتی ہے تو حکمران اور کے الیکٹرک کی سرپرست جماعتیں
ایشوز کو کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کرتی ہے.ہم عوام کے حقوق کی بات کرتے
ہیں مک مکا کرنے والے نہیں۔