کوئٹہ ، بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں
بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں دو خواتین شامل ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ
مستونگ میں لک پاس کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے بعد ریسکیوٹیموں
نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں
منتقل کردیا ۔
زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس موقع پر معروف سماجی رہنما منظور بلوچ نے میڈیا کو بتایاکہ کوچ میں موجود سواری میں سے تقریبا چالیس کے قریب شدید زخمی اور دس کے قریب ہلاک ہیں اور اس کے علاوہ مزیدزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔