Apr 07, 2017 02:40 pm
views : 618
Location : Purani Golimar
Karachi- Sindh Rangers Targeted Action
کراچی ،پا کستان رینجرز (سندھ) کی پر انے گولیمار کے علاقے میں کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث گروہ کو گرفتار
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ) نے مصد قہ اطلاعات پر پر انے گولیمار کے
علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر
کے بھاری تعداد میں منشیا ت ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ۔
تر جمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان فرقان ، نبیل بشیر ، تحسین اور
محمد حنیف منشیات فروشی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی غیر قانونی
ترسیل اور خرید فروخت میں بھی ملوث تھے ۔
ملزمان کے قبضے سے 3لاکھ 22ہزار نقد رقم ، 7کلو ہیر وئن ، 100گرام افیوام
،1.6کلوحشیش،2کلو کرسٹل شیشہ ،2300شر اب کی بوتلیں ،2عد د موٹر سائیکل اور
اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عد د 9ایم ایم پستول بمعہ 93راؤ ندز ، 5عد د میگزین
9ایم ایم پستول ،ایک عد د 30بور پستول بمعہ 6راؤندز ، ایک عد د میگزین
30بور پستول اور تین عد د چاقو بر آمد کئے گئے ہیں ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت قانونی
چارہ جوئی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔