Apr 07, 2017 03:03 pm
views : 713
Location : KE Head Office
Karachi- Ameer JI Karachi Hafiz Naeem-ur-Rehman Press Conference
کراچی،شہریوں کو حقوق لئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے،حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عوام
کی قاتل ہے،کے الیکٹرک کو سولہ ارب میں بیچا گیاجبکہ اس سے ذیادہ قیمت تو
کے ای ایس سی کے کھمبوں کی تھی ۔
کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے
شہریوں ،طالبعلموں ،سول سوسائٹی اوروکلاء سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم لوڈ شیڈنگ
کے ستائے شہریوں کا مقد مہ لڑ رہے ہیں ہمارا ساتھ دیں اور کے الیکٹرک کے
خلاف احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے
لیکن کراچی میں جاری مصنوعی لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے کیوں کہ کے
الیکٹرک ضرورت سے زیادہ بجلی بنا بنا سکتی ہے تاہم منافع کمانے کے لئے کے
الیکٹرک وفاق سے سستی بجلی خریدتی ہے جبکہ اپنے پلانٹس کو بند رکھتی ہے۔