کراچی،وزیر اعظم بننے یا کسی اقتدار کی لالچ میں سڑکوں پر نہیں بیٹھے ہیں،ملک کے نام پرسیاست نہیں عوام کی خدمت کریں گے،مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیاجائے۔
کراچی پریس کلب کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
صحیح بات عوام کے سامنے رکھ دی اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے ،وزیر اعظم بننے
یا کسی اقتدار کی لالچ میں سڑکوں پر نہیں بیٹھے ہیں،ملک کے نام پرسیاست
نہیں عوام کی خدمت کریں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کو
پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے
ایک سال سے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، اس جدوجہد کے دوران ہم نے کسی کو ایک
بھی پتھر نہیں مارا، نہ کوئی سڑک بند کی اور نہ کسی سرکاری عمارت کو نقصان
پہنچایا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے سفر کا آغاز کر دیا ہے اور بہت
جلد ہم پورے ملک میں اپنی مہم کا دائرہ پھیلا دیں گے۔