Apr 07, 2017 04:05 pm
views : 754
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Education
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس میں فروغ
تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری پروگراموں پر پیشرفت کا
جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر
میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو اپنایاہے،2لاکھ 20ہزار اساتذہ صرف اور صرف
میرٹ کی بنیادپر بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ اس سا ل مزید 80ہزار اساتذہ بھرتی
کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ مالی مشکلات
سے دوچار ذہین بچوں کی تعلیم کاایک انقلاب آفرین اقدام ہے جنوبی ایشیا کے
اس سب سے بڑے تعلیمی فنڈ سے ایک لاکھ 75ہزار سے زائد طلبا و طالبات فیض یاب
ہوئے ہیں،پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کے بچے اور
بچیاں ملکی و غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس
فنڈ کی بدولت ہزاروں بچے ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز بن کر ملک کی تعمیر و
ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے
تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار
روپیہ کردیا گیاہے جبکہ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو
وظیفوں کی فراہمی کے اس پروگرام پر ہر سال 4ارب روپے سے زائد خرچ ہورہے ہیں
خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام سے ان اضلاع کی 4لاکھ 62ہزار طالبات مستفید
ہورہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ علم ودانش کے ان گہواروں نے پسماندہ ترین
علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے
ذریعے بھی انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے
جا رہے ہیں،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واوچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ
طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں کے انتہائی غریب
بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے 14دانش سکول قائم کئے گئے ہیں ان
سکولوں میں پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے بچے اور بچیوں کو معیاری
تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، سید علی رضا گیلانی، چیئرمین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام،چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکولز،
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن،ماہرین تعلیم اور
متعلقہ حکام نے شرکت کی۔