کراچی،ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ،رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پی ایس پی میں شامل
کراچی،ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
پی ایس 119 کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے ایم کیو ایم
پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ خلیل فاروقی نے پاک سرزمین پارٹی میں
شمولیت اختیار کرلی ہے،ارتضیٰ خلیل پی ایس پی میں شمولیت کے لیے لندن سے آج
صبح ہی کراچی پہنچے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے دوران چیئرمین پاک سر زمین پارٹی
سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارتضیٰ فاروقی کا
کہنا تھاکراچی کو تباہ کردیاگیا ہے ،ایم پی اے کی حیثیت سے استعفیٰ دیکر
یہاں آیا ہوں۔
بائیس اگست کی تقریر کے حوالے سے ارتضیٰ فاروقی کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کی تقریر خودکش حملہ نہیں ڈرون حملہ تھا ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے ارتضیٰ
فاروقی کا کہنا تھا کہ سیاست بہت ہوچکی اب شہر کو اسکا حق دی دیں۔