کھاریاں،ملک کا اگلا وزیر اعظم کوئی چور اچکا نہیں بلاول بھٹو ہوگا،رحمٰن ملک
پی پی رہنمارحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم کوئی چور اچکا نہیں بلکہ بلاول بھٹو ہوگا۔
کھاریاں میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمٰن
ملک کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ محفوظ ہے دو چار دن کے انتظار کے بعد
آہی جائے گا،صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں ملک کا اگلا وزیر اعظم
بلاول بھٹو ہوگا ۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے ہمیں اپنے قومی
سلامتی کے اداروں کے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے گورنر سندھ کے جنرل (ر)
راحیل شریف سے متعلق بیان کے حوالے سے رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں
جانے والے کے بارے میں اسی طرح کہا جاتا ہے ہیرو ہیرو ہی ہوتا ہے چاہے وہ
کہیں بھی ہو،جنرل راحیل شریف ہمارے ہیروتھے ہیں اور رہیں گے۔