Apr 07, 2017 07:35 pm
views : 711
Location : University Town
Peshawar- Aftab Sherpao Addresses
پشاور،نواز شریف 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرتے ہیں،مگر خاتمہ نظر نہیں آرہاہے،آفتاب شیر پاؤ
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب سے
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ منظور نہیں،خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ما ں کا سلوک
بر داشت نہیں کرینگے،دہشتگردی کے بعد خیبر پختونخوا میں بجلی کا بحران پیدا
ہوگیا ہے۔
آفتاب احمد شیر پاؤ کا یونیورسٹی ٹاون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا
تھا کہ گرمی سے قبل لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا ہے، نواز شریف 2018 تک
لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرتے ہیں،مگر خاتمہ نظر نہیں آرہاہے۔
سربراہ قومی وطن پارٹی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو پسماندہ رکھ کر ملک
میں ترقی منظور نہیں،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔
آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان برادرانہ تعلقات بحال ہونا
چاہئے،بارڈز دوبارہ بند ہو گئے تو مشکلات دونوں ممالک کے عوام کو ہونگے۔