کھاریاں،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہناہے کہ اے ڈی خواجہ قابل افسر ہیں تاہم انکو
ہٹانا سندھ حکومت کے اختیار میں ہے وفاق اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم
محمد نواز شریف کا کراچی میں امن سے کوئی تعلق نہیں145 کراچی میں امن جنرل
(ر) راحیل شریف اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے قائم ہوا145 چھوٹے میاں صاحب
تو پنجاب میں دہشت گردوں کی منتیں کیا کرتے تھے145 صوبوں کے تحفظات دور نہ
ہوئے تو استعفے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔
کھاریاں میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاھ
کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ میاں
صاحب کی جمہوریت کی ہمیں تو سمجھ نہیں آتی۔ وفاقی حکومت کو صوبوں کے تحفظات
دور کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن راحیل شریف اور سندھ
حکومت کی وجہ سے ہوا۔