کھاریاں، عمران خان سیاست نہیں سمجھ سکتے یہ انکا سبجیکٹ نہیں ہے،خواجہ سعدرفیق
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان سیاست نہیں سمجھ سکتے یہ انکا سبجیکٹ
نہیں ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حقیقت ہیں جسے عمران خان کو تسلیم
کرنا ہوگا۔
کھاریاں میں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد
رفیق کا کہنا تھا کہ نوے کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت کچھ
سیکھا ہے جو عمران خان کی سمجھ میں نہیں آتا جس کے سبب جمہوریت کو نقصان
پہنچ رہا ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حقیقت ہیں جسے عمران خان کو تسلیم
کرنا ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں میں اختلافات بھی ہوتے ہیں جبکہ بعض
معاملوں پر اتفاق بھی ہوتا ہے ،لیکن کچھ لوگ اسے قبائلی دشمنی بنا لیتے
ہیں۔