Apr 07, 2017 08:28 pm
views : 678
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 532 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 532پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47889 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔