Apr 08, 2017 12:43 pm
views : 763
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with England Conservative Party Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی پارلیمنٹ کے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے 7 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی پارلیمنٹ کے کنزرویٹو پارٹی سے
تعلق رکھنے والے 7 رکنی وفد نے گورنر ہائو س میں ملاقات کی ۔وفد میں رحمان چشتی،نائیجل ھڈلسٹن ،مارک پاؤسی ،ہنری اسمتھ ،میتھیو اوفورڈ ،رائسٹن اسمتھ اور ڈیوڈ مورس شامل تھے۔
ملاقات کے دوران صوبہ کے مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں برطانیہ کے
تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہادونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید
تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دوطرفہ تجارت بڑھا کر باہمی ترقی و خوشحالی
کے نئے دور کا آغاز کیاجا سکتا ہے۔صوبہ کے سماجی شعبہ خصوصاً صحت اور تعلیم
کے میدان میں برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاوزیر اعظم اقتصادی شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے
ہیں ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیدا ہوئے
ہیں۔برطانیہ کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
محمد زبیر نے کہا ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر
ہے۔بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہو نے کا اعزاز حاصل ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے
لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے۔آج کا کراچی 2013 سے بالکل مختلف اور پر امن شہر
ہے۔غیر ملکی وفود کی آمد سے پاکستان کے بارے میں منفی تاثر زائل کرنے میں
مدد ملے گے۔
اراکین وفد نے کہاپاکستان میں ہر جگہ گرمجوشی سے استقبال ہوا،جو ہمیشہ یاد ر ہے گا۔