Apr 08, 2017 12:51 pm
views : 753
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Chinese Delegation
اسلام آباد ، سی پیک کے تحت منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کے لئے پر عزم ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے
تحت تمام منصوبوں پر بروقت اور مؤثر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہیں۔ سی پیک
کو حقیقت کا روپ دینے میں چین کی وزارتوں اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے
ہیں۔
اسلام آباد میں چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے صدر اور بورڈ آف
ڈائریکٹرز کے چیئرمین یان ژی یانگ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی
لازوال دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔توانائی
منصوبوں میں پاور چائنہ کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے
توقع ظاہر کی کہ توانائی منصوبوں کی تیز رفتار تعمیر سے توانائی بحران پر
قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئےمکمل تعاون فراہم
کریگی۔پاور چائنہ پاکستان میں ٹرانسمیشن لائن ، پانی کے ذخائر کی تعمیر
اور ان سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرسرمایہ کاری کا جائزہ لے۔
چائنہ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے صدر یان ژی یانگ نے کہا کہ چین اور
پاکستان کا قریبی تعاون جاری رہے گا۔بجلی کےمنصوبے دونوں ملکوں کے درمیان
مضبوط شراکت داری کا باعث ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں سونوجوان انجینئرز کو تربیت فراہم کی
ہے۔یہ انجینئرز پورٹ قاسم توانائی منصوبے میں خدمات انجام دیں گے۔
انہوں نےمزید کہا کہ استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کے تحت ان کی کمپنی مزید پاکستانی پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کرنا چاہتی ہے۔