لاہور،ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ٹمبر مارکیٹ کے قریب جوتے بنانے والے 3
فیکٹریوں میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور میں راوی روڈ کے قریب جوتے بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو
ہوگئی , آگ نے قریبی کھمبوں اور بجلی کی تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے
لیاہے،آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیمیں جائے
وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت زیادہ اور رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے
ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے،حفاظتی اقدامات کے
پیش نظرقریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیاہے۔