Apr 08, 2017 01:17 pm
views : 687
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain address Command College Staff
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے زیر تربیت افسروں سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے حربی اور اسٹریٹجک
تربیت کے سلسلے میں تاریخی کردار ادا کیا،بچی کچی دہشت گردی پر بھی جلد
قابو پالیا جائے گا۔آپریشن ردالفساد کے ذریعے انتہاپسندی کے فتنے کا سر
ہمیشہ کے لیے کچل دیا جائے گا۔
ممنون حسین نے کہابلوچستان میں لاقانونیت پر قابو پانے کے لیے مسلح افواج
کی کارکردگی قابل تعریف ہے، اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کے لیے قوم کا
ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دو ڈیموں کی
تعمیر پر توجہ دی جارہی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاکالا باغ متنازع ہوجانے کے بعد ماضی کی حکومتوں
کو دیگر منصوبوں پر توجہ دینی چاہئیے تھی۔دیامر بھاشا ڈیم کے سی پیک کا
حصہ بننے کے بعد اس منصوبے کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔سی پیک منصوبہ کسی
خاص علاقے کے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاسی پیک منصوبے سے بلوچستان کو بہت فائدہ
ہوگا۔گوادر پورٹ کی وجہ سے بلوچستان میں روزگار کے بے شمار مواقع ملیں
گے۔سی ہیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔بعض عناصر
عوام کے ذہنوں میں غیر ضروری طور پر شبہات پیدا کرتے ہیں۔
ممنون حسین نے کہا ای سی او سربراہ کانفرنس کا انعقاد پاکستانی خارجہ
پالیسی کی کامیابی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے اور ملک کی
تنہائی کا تاثرغلط ہے۔بڑھتے ہوئے پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ کی اہم جہت
ہے ۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہاپاکستان کی اقتصادی پالیسی درست سمت میں ہے، کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ہماری ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے اس موقع پر شیر تربیت افسروں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔