Apr 08, 2017 02:12 pm
views : 649
Location : Finance Ministry Office
Islamabad- Federal Finance Minister Ishaq Dar Chairs Meeting
اسلام آباد، وزیرخزانہ کی صدارت میں قومی مالیاتی انکلوژن حکمت عملی کونسل کا پانچواں اجلاس
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں قومی مالیاتی انکلوژن حکمت عملی کونسل کا
پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ترقی اور مالیاتی انکلوژن کے بارے میں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی اور نیدر لینڈکی ملکہ
میکسما نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں برانچ لیس
بینکنگ، زرعی کریڈٹ، ایس ایم ای فنانسنگ، ادائیگی کے نظام اور انفراسٹرکچر
کو بہتر بنانے کے امورکا جائزہ لیا گیا۔
وزیرخزانہ نے ملکہ میکسما کی اجلاس میں شرکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ ترقی پذیرملکوں کی جامع اقتصادی ترقی اور مالیاتی انکلوژن کے لیے
ملکہ کی ذاتی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عوام کی مالیاتی خدمات تک رسائی کو جامع
اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں نمایاں رکھا ہے،اس حوالے سے ہماری کوششوں سے
پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
وزیرخزانہ نے ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
اقتصادی ترقی کے حوالے سے ہماری موجودہ رفتارپاکستان کو ترقی یافتہ معیشتوں
میں شامل کرنے میں مدد گارثابت ہوگی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت عوام کی مالیاتی خدمات تک زیادہ سے زیادہ رسائی
اور خوشحالی کے لیے جامع اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو جاری رکھے گی۔
نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما نے عوام کی مالیاتی خدمات تک رسائی کے حوالے سے
حکومت پاکستان کے اقدامات کوسراہا اورآسان موبائل اکاؤنٹ سکیم اورمالیاتی
خدمات تک رسائی کی دوسری سکیموں پراطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان میں مالیاتی انکلوژن کی ترقی کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے خواتین کو مالیاتی خدمات تک زیادہ رسائی دینے پرزوردیا۔