Apr 08, 2017 02:31 pm
views : 609
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Badshahi Mosque Khateeb
لاہور، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولاناسید عبد الخبیر آزاو کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد کے خطیب
مولاناسید عبد الخبیر آزاونے ملاقات کی ۔بادشاہی مسجد کے خطیب مولاناسید
عبد الخبیر آزاونے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات گورنر ہاؤس
میں کی ۔ ملاقا ت کے دوران مذہبی ہم آہنگی ، رواداری سمیت اہم امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا امام کعبہ کی لاہور
آمد کو خیروبرکت قر ار دیتے ہو ئے کہا کہ ان کا پاکستان کادورہ ملک کے لئے
مفید ثابت ہو گا ۔
انہوں نے کہا ملک میں اتحا د ، برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت کواجاگر
کرنے کے لئے علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔علمائے کرام
کو چایئے کہ وہ اپنے خطبا ت کے ذریعے عوام الناس میں اخلاقی اقدار اور حقو
ق العباد کی بید اری کا جذبہ پید ا کریں جو تمام مسائل کا حل ہے ۔
گورنر پنجاب نے کہا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم ایک پیچ پر ہے
۔اسلام امن اور محبت کادرس دیتاہے جوتمام طبقات کے حقو ق اور ان کے تحفظ
کویقینی بنانے کا ضامن ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا انتہا پسندی کااسلام سے دور
دور کا واسط نہیں ۔ ہم سب کومل کر ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے
فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔