Apr 08, 2017 04:53 pm
views : 750
Location : Chung Police Training Center
Lahore- IGP Punjab Mushtaq Sukhera address to Women Passing Out Parade
لاہور،پنجاب پولیس ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، مشتاق سکھیرا
لیڈیز پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ لاہور میں چوہنگ ٹریننگ
اسکول میں ہوئی ۔ پاس آؤٹ ہونےوالی کیڈٹس میں 330 لیڈی کانسٹیبل اور ایف
آئی اے کی12 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں، تقریب میں آئی جی پنجاب مہمان خصوصی
تھے۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس کاڈیڑھ سو سال پرانانظام
تبدیل کیا،خواتین کو تربیت دےکر قوم کی خدمت کا موقع دیا،خواتین پرتشدد
سےبچاؤ کےلیےہیلپ سینٹربنائے۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اپنے خطاب میں لیڈیز کانسٹیبلز کو مبارکباد
پیش کی اور کہاکہ تربیت کا عملی مظاہرہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ ٹریننگ کا
معیار بہترہورہاہے، پولیس نے خواتین کو تربیت دےکرانہیں قوم کی خدمت کا
موقع دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچرکی بہتری کےلیےاقدامات جاری ہیں، پولیس کا ڈیڑ ھ
سوسالہ پرانا نظام تبدیل کردیاہے، وطن عزیزکواندرونی وبیرونی خطرات کا
سامنا ہے، پنجاب پولیس ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔