Apr 08, 2017 03:15 pm
views : 688
Location : Railway Headquarte
Lahore- Federal Railway Minister meets Chinese Delegation
لاہور، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین کی ملاقات
لاہور میں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں چائنہ
نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاپاک چین تاریخی دوستی ایک
لانگ ٹرم سٹریٹیجک پارٹنر شپ میں بدل چکی ہے،پاکستان تمام تر دباؤ اور
سازشوں کے باوجود سی پیک کو کامیابی کی ایک عظیم داستان بنانا چاہتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاچینی دوستوں نے مشکل وقت میں تعاون کیا، ہماری توقعات
اس سے بھی زیادہ ہیں،پاکستان ریلوے کو درپیش مسائل حل کریں تاکہ مستقبل
میں ایک ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔چینی کمپنی کی پانچ ہزار ہارس پاور تک طاقت
کے حامل لوکوموٹیوز فراہم کرنے کی پیشکش، لوکوموٹیوز 160 کلومیٹر فی گھنٹہ
کی رفتار سے چل سکیں گے۔
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا پاکستان ریلویز کی بحالی کے بعد اپ
گریڈیشن کے دور کا آغاز ہورہا ہے، معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،چین سے
دوستی پر فخر ہے، یہ دوستی تمام امتحانات میں کامیاب ہوئی ہے۔
چائنہ نیشنل وہیکل کمپنی (سی آر آر سی) کے صدر مسٹر رین نے کہاہمارے کارکن
ڈینگی کے باوجود واپس نہیں گئے، چھ کارکن ڈینگی کا شکار ہوئے،چین کی رولنگ
سٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی امریکہ کی کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت پر
لوکوموٹیوز سپلائی کر سکتی ہے۔
ملاقات میں چیئر پرسن ریلویز مسز پروین آغا، سی ای او جاوید انور بوبک،
ایڈوائزر ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک اور دیگر حکام نے
شرکت کی۔
پاکستان ریلویز کی طرف سے چین کی رولنگ اسٹاک مینوفیکچرنگ کمپنی کے اعلی سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔