Apr 08, 2017 05:49 pm
views : 714
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets German Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کے منصوبے کے مختلف امور
پر ہونے والی پیش رفت اور پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کرنے کے
حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا چنیوٹ،رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر
کی تلاش اور تخمینہ لگانے کے حوالے سے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع
کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں موجود زمین میں چھپے ہوئے خزانوں کی تلاش اور ان
کے درست تخمینہ لگانے کیلئے معروف جرمن کمپنی فیوگرو کے ساتھ معاہدہ کیا
گیا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاجرمن کمپنی پنجاب میں موجود معدنی وسائل کا مستند
سروے کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔جرمن کمپنی چنیوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں
معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔سروے سے صوبے کے
معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ اور ڈیٹا اکٹھا ہو گا۔
160 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہازمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کے لئے اب
تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم
بنانے کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے مرحلے میں بین الاقوا می ماہرین
نے چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کا تخمینہ لگا کر رپورٹ مرتب کر لی
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ چنیوٹ، رجوعہ میں خام لوہے
کے ذخائر کے تخمینے اور منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر سرمایہ
کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہادوسرے مرحلے کیلئے ڈرلنگ اور
دیگر کاموں کو انتہائی پیشہ ورانہ اور سائنٹیفک انداز سے جلد سے جلد مکمل
کیا جائے۔
جرمن کمپنی فیوگروکی مینجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر اتا ایلشچ، ماہرین ارضیات ڈاکٹر
جینز کرمب،رالف برومن اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ سیکرٹری معدنیات نے
اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔