Apr 08, 2017 07:27 pm
views : 712
Location : National Press Club
Islamabad- Mishal malik Press Conference
اسلام آباد ،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کو بھونڈا مذاق قرار دے دیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے منعقدہ
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ جب جب حریت
رہنماؤں کی طرف سے کال آئی پاکستان کی تاجر برادی بھرپور ساتھ دے گی،اور
سلسلے کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع کیا جائے گا۔
مشال ملک کا نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ ملک بھر کے تاجرپہلے سے ذیادہ بھر پور طریقے سے کشمیری عوام کے لئے آواز
بلند کریں گے،حریت رہنماؤں کی آواز پرجب جب حریت رہنماؤں کی طرف سے کال
آئی پاکستان کی تاجر برادی بھرپور ساتھ دے گی،پر امن مظاہروں کے ذریعے
کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچائیں گے، اور سلسلے کا دائرہ کار ملک
بھر میں وسیع کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کی
جدوجہد میں وہاں کی تاجر برادی کو مہینوں ہڑتال کی وجہ سے بھاری نقصان
اٹھانا پڑ رہا ہے،وۃان کہ تاجروں کو بھی پاکستانی ہی سمجھتا ہوں،اور انکی
اس تحریک آزادی جموں و کشمیر میں بڑھ چڑھ کر پاکستان کی تجار برادری اپنا
کرداد ادا کرے گی۔
اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کرانا
چاہتا ہے تو لاکھوں کی تعداد میں وہاں فوج کیوں تعینات کر رکھی ہے،انسانی
حقوق کے علمبردار ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں لیکن جہاں مسلمانوں کا مسئلہ ہو
وہاں کوئی نہیں جاتا۔