کراچی، حکومت واضح کرے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کا ساتھ دے گی یا نہیں،عامر خان
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ حکومت واضح کرے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کا ساتھ دے گی یا نہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے بائیس اگست کے مقدمے
میں محب وطن اور لندن سے لا تعلقی کرنے والوں کو شامل نہ کیا جائے ۔
پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کو
گرفتاریاں کرنی ہیں تو کریں لیکن بائیس اگست کے مقدمے میں محب وطن اور
لندن سے لا تعلقی کرنے والوں کو شامل نہ کیا جائے عمران خان کامزید کہنا
تھا کہ چونکہ بائیس اگست کا مقدمہ ملک مخالف نعرے لگانے کی وجہ سے بنا لیکن
ایم کیو ایم پاکستان پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی آئی ہے اسلئے بائیس
اگست کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکنان اور رہنماؤں کو شامل کرناافسوسناک
عمل ہے۔
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اسی صوبے میں ستائیس دسمبر کے واقعے
میں،ہزاروں گاڑیاں جلائی گئیں،لاکھوں شہریوں کو لوٹا گیا،خواتین کی عصمت
دری کی گئی، ان سب کے باوجود ملزمان پر سے تمام مقدمات ختم کر دئے گئے ،اب
حکومت کو یہ بات سوچنی چاہیے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں پر
سے مقدمات ختم کئے جائیں اور حکومت واضح کرے پاکستان زندہ باد کا نعرہ
لگانے والوں کا ساتھ دے گی یا نہیں۔