Apr 08, 2017 08:30 pm
views : 635
Location : beach luxury hotel
Karachi- Younus Khan Press Conference
کراچی سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائر منٹ کا اعلان کردیا
کراچی میں نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا
تھا کہ خواہش تھی کہ خود سے رٹائر منٹ لوں اگر دو چار سال بعد رٹائر ہوتا
تومجھ میں انرجی نہ رہتی،یونس خان نے نئے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ صرف
پاکستان کے لئے کھیلیں سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد ہی سب کچھ ہے۔
سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یونس خان نے بے داغ کرکٹ کھیلی ہے نئے آنے والے کھلاڑیوں کو ان سے سیکھنا چاہیے۔
انتالیس سالہ بلے باز یونس خان نے تیرہ فروری دوہزار کو ایک روزہ میچ سے
کیریئر کا آغاز کیاجبکہ چھبیس فروری کواپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر
تابناک مستقبل کا اشارہ دیا تھا،یونس خان کی قیادت میں دو ہزار میں پاکستان
ٹی ٹوینٹی کا عالمی چیمپیئن بنا،یونس خان نے دو ہزار نو میں کراچی میں سری
لنکا کے خلاف تین سو تیرہ رنز اسکور کئے۔
واضح رہے کہ یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 115 میچز کی 207 اننگزکھیلیں جن
وہ 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز مکمل کرچکے ہیں جبکہ 10 ہزار رنز کاہدف حاصل
کرنے کے لئے انہیں صرف 23 رنز درکار ہیں، اس بات کا قومی امکان ہے کہ اگر
یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں تووہ پاکستان کی جانب
سے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے
ذیادہ رن بنانے والے بلے باز یونس خان نے رٹائرمنٹ کی اعلان کر دیا ہے۔