Apr 09, 2017 01:41 pm
views : 668
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets British Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کی سوان سی یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانیہ کی سوان سی یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت سوان سی یونیورسٹی کے نائب صدر اور چیئرمین میڈیکل ریسرچ سینٹرپروفیسر مارک کلیمنٹ کررہے تھے۔ملاقات کے دوران
برطانوی یونیورسٹی کا لاہور نالج پارک میں اپنی یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا لاہور نالج پارک کا منصوبہ نوجوانوں
کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس منصوبے
میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی جانب سے اپنے کیمپس کھولنے میں اظہار
دلچسپی خو ش آئندہے۔یہ منصوبہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ
کاشاندارمنصوبہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاتعلیم پر سرمایہ کاری پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی
بھی ہدایت کی ۔کمیٹی لاہور نالج پارک میں مختلف شعبوں کے قیام کے امور کا
جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
سوان سی یونیورسٹی کے نائب صدر اور چےئرمین میڈیکل ریسرچ سینٹرپروفیسر مارک
کلیمنٹ نے کہاپنجاب حکومت کی طرف سے لاہور نالج پارک کا منصوبہ ایک
انتہائی علم دوست پراجیکٹ ہے۔ہم نالج پارک میں اپنی یونیورسٹی کاکیمپس
کھولنے کے خواہاں ہے۔
صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی،چیئرمین لاہور نالج پارک کمپنی لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمداکرم اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔