کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کابحریہ ٹاؤن میں روٹس ملینیم اسکولز فیوچر ورلڈ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے بحریہ ٹاؤن میں روٹس ملینیم اسکولز
فیوچر ورلڈ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتعلیم کے بغیر
کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔طالب علموں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ
کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاروٹس ملینیم اسکولز جیسے تعلیمی ادارے نہ صرف
طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کر ر ہے ہیں بلکہ ان کی تربیت کا فریضہ
بھی احسن طریقہ سے انجام دے ر ہے ہیں۔وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی
توجہ دے رہی ہے۔تحقیق پر مبنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے کہاصوبہ میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ کا کردار نہایت اہمیت
کا حامل ہے۔روٹس ملینیم اسکولز کا معیار اور یہاں فراہم کی جانے والی
سہولیات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔پاکستان کا مستقبل نہایت تابناک
ہے،کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلوانے کے لئے مشترکہ کاوشوں
کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہامیڈیا کو اچھی باتوں کو اجاگر کرنا چاہئیے،ملک
میں بہت مثبت کام ہور ہے ہیں۔ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،صرف اس کی
حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
چیف ایگزیکٹو روٹس اسکولزفیصل مشتاق نے کہاپاکستان کے 25 شہروں میں 50
کیمپس کام کر ر ہے ہیں۔گذشتہ 30 سال میں طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ
بہترین تربیت فراہم کر ر ہے ہیں۔آج کراچی میں روٹس میلینیم اسکولز کے پہلے
کیمپس کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
فیصل مشتاق نے کہا اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی ایک جدید انسٹیٹوٹ کام کر رہا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔