لاہور،آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیر کا لاہورپولیس لائینز کا الوادعی دورہ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیر ا نے پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ
میں الوداعی دورہ کیا ۔ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھرپورشرکت کی۔آئی
جی پولیس پنجاب کو سلامی بھی دی گئی۔بچوں نے آئی جی کا استقبال کیا۔اس موقع
پر سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن بھی
موجود تھے ۔
قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز لاہور میں اپنے الوداعی دورے کے موقع پرا نسپکٹر
جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیر ا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس
درخشاں روایات کی امین ہے اور انکو اس بات پر فخر ہے کہ وہ بھی لاہور
پولیس کا حصہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل اور دورہ زمبابوے سمیت ہر چیلنج کو
قبول کرتے ہوئے لاہور پولیس کے افسروں اور جوانوں نے جس جذبے اور لگن سے
فرائض سر انجا م دئیے وہ پنجاب پولیس کیلئے باعث فخر ہے۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے سپاسنامہ پیش
کرتے ہوئے کہا کہ روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب کے تمام تھانوں
میں فرنٹ ڈیسک کا قیام،شہدا کے مالی پیکج میں خاطر خواہ اضافہ کی حکومت سے
منظوری اور پولیس فورس کی وردی کی تبدیلی ایسے کارنامے ہیں جنہوں نے آئی جی
پنجاب کو پولیس کی تاریخ میں ویلفیئر آئی جی کے طور پرمتعارف کرایاہے۔
آخرمیں سی سی پی او محمد امین وینس نے آئی جی پنجاب کو لاہور پولیس کی طرف سے یادگاری سووئینر پیش کیا۔