Apr 10, 2017 01:02 pm
views : 781
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 25 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس میں 25پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے ر وزپیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس25پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 47863پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 268کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ5کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔