Apr 10, 2017 01:06 pm
views : 790
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets IGP Punjab
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیراکی الوداعی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق
احمد سکھیرا نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب
پولیس کو بہترین فورس بنانے کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات اورپیشہ وارانہ
انداز میں فرائض کی ادائیگی پر آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیراکو خراج
تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاآئی جی پولیس مشتاق
سکھیرا نے پیشہ وارانہ امور کو جانفشانی سے سرانجام دیا۔مشتاق سکھیرا نے
صوبے میں امن وامان کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور کردارادا کیا۔عوام
کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مشتاق سکھیرا کی قیادت میں پنجاب پولیس کی
کارکردگی اچھی رہی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہامشتاق سکھیراکے دور میں صوبے میں امن وامان کی
صورتحال واضح بہتری آئی۔پنجاب پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے
بہترین لانے کیلئے اقدامات کا سہرا بھی مشتاق سکھیرا کو جاتا ہے۔آئی جی
پولیس پنجاب محکمہ پولیس کے انتہائی ایماندار اورنڈر آفیسر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہامشتاق سکھیرانے اپنے دور میں محکمے اورپولیس افسران کا مورال ہمیشہ بلند رکھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔