Apr 10, 2017 01:29 pm
views : 670
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Air Chief Sohail Aman
اسلام آباد، وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی ملاقات
وزیر اعظم نوازشریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی۔
وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے
اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے وزیر اعظم کو پاک
فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے لئے ایئر فورس کا کردار
بہت اہم ہےایئر فورس فضائی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے اہم کردارادا کر
رہی ہے حکومت پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل
مہیا کرے گی ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔