گوادر ،پا کستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
پا کستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے
ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کاخدشہ ہے جس کومدنظر
رکھتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل پا کستا ن کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈ ر ز کو
اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ترجمان کے مطابق پا کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دوران سمندر ی گشت کھلے
سمند ر میں مچھلی کا شکار کرنے والی لانچز کی نگرانی بڑھادی اور تمام
لانچوں کو چیک کرنا شر وع کردیا ۔دوران چیکنگ ایک لانچ نے پا کستان کوسٹ
گارڈز کی گن بوٹس کو اپنے پیچھے آتادیکھ کر بھا گنے کی کوشش کی جس پر پا
کستان کوسٹ گارڈز کی گن بو ٹس نے مشکوک لانچ کا تعاقب کرنے کے بعد اس
پکڑلیا اور تلاشی شروع کردی ۔
ترجمان پا کستان کوسٹ گارڈز کے مطابق تلاشی کے دوران لانچ کے خفیہ خانوں
میں سے 375کلوگرام چرس اور 30کلوگرام ہیروئن (کرسٹل) برآمد کرلی اور
09اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
پکڑی جانے والی منشیات اور لانچ کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں 59کروڑ روپے کے
لگ بھگ ہے ۔
دائریکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ ئیر عتیق الر حمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔