Apr 10, 2017 01:40 pm
views : 829
Location : Saeedabad Police Training Center
Karachi- IG Sindh A.D Khawaja Media Talk
کراچی ، دہشت گردی کا مقابلہ کرکے سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،اے ڈی خواجہ
پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کراچی میں بانویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
پولیس کمانڈوز کا دستہ مخصوص انداز میں گراؤنڈ میں داخل ہوا ، اس سے قبل
جیپ میں سوار آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پریڈ کا معائنہ کیا ، پاکستان
زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ قومی ترانہ بجایا گیا ۔ چاک و چوبند
پولیس دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی ۔ اس موقع پر پولیس بینڈ نے
مسحور کن دھنیں فضا میں بکھیریں ۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی مارچ پاسٹ
کیا ۔ دہشتگردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ تقریب میں علاقائی
لباس میں ملبوس خواتین نے بھی خوب داد سمیٹی ، آئی جی سندھ نے کامیاب
امیدواروں میں اسناد تقسیم کیں ۔ پاس آؤٹ ہونے والے 639 پولیس اہلکاروں میں
28 خواتین اہلکار شامل بھی شامل ہیں ۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت
گردی کا درپیش ہے لیکن جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے
پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں 92 ویں پاسنگ
آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس
اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں، ہمیں اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو
روکنا ہے، ہمارا کام مظلوموں کی داد رسی کرنے کے ساتھ ملزمان کو کٹہرے میں
لانا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا
درپیش ہے لیکن جس طرح پہلے سندھ پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی
صفوں میں لڑتے رہے ہیں آئندہ بھی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ
کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔